خلا سے حج کا منظر کیسا دکھائی دیتا ہے؟ سعودی خلاباز نے ویڈیو کے ساتھ پیغام بھی جاری کردیا

image

گزشتہ روز عرفہ کے موقع پر سعودی خلاباز نے خانہ کعبہ کی خلا سے تصویر شئیر کی۔ اس تصویر میں مسجد الحرام کو پرنور سفید روشنیوں سے مزین دیکھا جاسکتا ہے۔

واضح رہے کہ خلاباز سلطان النیادی انٹرنیشنل اسپیس اسٹیشن (آئی ایس ایس) میں موجود ہیں اور ان کا تعلق متحدہ عرب امارات (یو اے ای) سے ہے۔

سلطان النیادی نے کیپشن دیتے ہوئے لکھا کہ مکہ مکرمہ کی یہ تصویر انہوں نے 26 جون کو کھینچی تھی۔

خیال رہے کہ سلطان النیادی اس وقت بین الاقوامی اسپیس اسٹیشن میں ناسا کے 6 ماہ طویل مشن پر موجود ہیں اور وہیں سے وہ اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ سے باقاعدہ اپ ڈیٹس شیئر کرتے رہتے ہیں۔ آج عید الضحیٰ کے موقع پر بھی سعودی خلاباز نے تمام مسلمانوں کو عید کی مبارکباد دیتے ہوئے ویڈیو پیغام جاری کیا ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts