کسی کی پوری زندگی حج کا خواب دیکھنے میں گزر جاتی ہے تو کسی کو اللہ یہ سعادت بچپن میں ہی نواز دیتا ہے۔ کل سے سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک ویڈیو وائرل ہے جس میں ایک پیارے سے بچے کو احرام باندھے دیکھا جاسکتا ہے۔
ہنستے کھلکھلاتے اس بچے کی عمر صرف 11 ماہ بتائی جارہی ہے جو اپنے والدین کے ساتھ حج کرنے آیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ یہ اس سال کا سب سے کم عمر حاجی ہے البتہ اس بچے کے ملک اور ماں باپ کے حوالے سے مزید تفصیلات نہیں بتائی گئیں۔
اپنے والدین کے ساتھ حج کے لیے آنے والے 11 ماہ کے بچے کو رواں سال کا سب سے کم عمر حاجی قرار دیا جا رہا ہے۔
واضح رہے کہ سعودی ادارۂ شماریات نے یہ بھی بتایا ہے کہ دنیا بھر سے 16 لاکھ 60 ہزار 915 عازمینِ حج سعودی عرب آئے جبکہ مملکت سے 1 لاکھ 84 ہزار 130 افراد نے حج ادا کیا۔