پرجوش انداز میں شیطان کو کنکریاں مار رہے ۔۔ حجاج کرام بڑے شیطان کو کنکریاں میں مصروف، ویڈیو وائرل

image

حجاج کرام آج بڑے شیطان کو کنکریاں مار رہے ہیں جس کے بعد حجاج قربانی کر کے سر منڈوائیں گے اور اپنا احرام کھولیں گے۔

حجاج کرام آج 10 ذی الحج کو نماز فجر کے بعد مزدلفہ سے واپس منیٰ روانہ ہوئے تھے اور اب حضرت ابراہیم کی سنت کی پیروی میں رمی جمرات کر رہے ہیں۔

حجاج شیطان کو کنکریاں مارنے کے بعد قربانی کریں گے، قربانی کے بعد حاجی احرام اتار دیں گے اور بال منڈوا کر طواف زیارت کے لیے مسجد الحرام جائیں گے، عازمین حج خانہ کعبہ جا کر طواف زیارت کریں گے، صفا اور مروہ کے درمیان عام لباس میں سعی کریں گےاور واپس منیٰ جا کر ایام تشریق گزاریں گے۔

دیکھیے ویڈیو۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts