“ہم جانتے ہیں کہ دوسرے ممالک میں لوگ اس کا اس طرح احترام نہیں کرتے اور لوگوں کے مذہبی جذبات کا خیال نہیں رکھتے اور وہ لوگ کہتے ہیں کہ یہ کوئی جرم نہیں ہے۔ قرآن مسلمانوں کے لیے مقدس ترین کتاب ہے اور دوسروں کو بھی اس کا احترام کرنا چاہیے۔“
یہ کہنا ہے روس کے صدر ولادیمیر پیوٹن کا جنھوں نے عید الاضحیٰ کے موقع پر روس کے شمالی علاقے میں واقع جمہوریہ داغستان کی سب سے قدیم ترین مسجد کا دورہ کیا۔ عید کے پہلے دن مسج کے دورپے پر انھیں مسجد کی انتظامیہ کی جانب سے قرآن مجید کا نسخہ بطور تحفہ دیا گیا جسے صدر پیوٹن نے احتراماً سینے سے لگا لیا۔ ویڈیو دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا یے کہ صدر ولادیمیر پیوٹن قرآن مجید کو مسلسل ہاتھوں میں تھامے ہوئے ہیں اور روسی زبان میں سوئیڈن میں ہونے والی قرآن مجید کی بے حرمتی کی مذمت کررہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ہمارے ملک کے آئین اور پینل کوڈ کے تحت یہ ایک سنگین جرم ہے۔