ماں وہ ہستی ہے جس کے قدموں تلے اللہ نے جنت رکھی ہے۔ بہت خوش نصیب ہیں وہ اولادیں جو اپنے ماں باپ کی خدمت کرتے ہیں اور اگر یہ موقع حرم پاک میں ہی مل جائے تو اس سے بڑی بھلا کیا بات یوسکتی ہے؟ ایسا ہی ہوا ان 3 خوش نصیب بیٹوں کے ساتھ جن کی والدہ دھوپ میں نماز پڑھ رہی تھیں تو وہ ماں کے لئے سایہ کرنے لگے۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ تیز دھوپ میں ماں سیاہ عبایہ میں نماز کی ادائیگی کررہی ہیں جبکہ تینوں بیٹے سفید کپڑا تھامے ماں کو سایہ دے رہے ہیں تا کہ وہ دھوپ سے بچ سکیں۔
یہ ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہے اور دیکھنے والے بیٹوں کے جذبے کو سراہنے کے ساتھ ماں کی تربیت کو بھی سلام پیش کررہے ہیں۔