امریکا میں پاکستانی نژاد خاتون سیاستدان پر نماز عید کے بعد حملہ، پولیس نے کیا کہا؟

image

امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے شہر ہارٹ فورڈ میں عیدالاضحیٰ کی نماز کے بعد 33 سالہ پاکستانی نژاد امریکی خاتون سیاستدان مریم خان پر حملہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق ہارٹ فورڈ میں ایک شخص نے مریم خان اور بچوں پر بے ہودہ جملے کسے، حملہ آور نے مریم خان پر تشدد کیا اور دھکا دے کر زمین پر گرایا، حملہ آور فرار ہوا تو شہریوں نے پیچھا کر کے پکڑا اور پولیس کے حوالے کردیا۔

امریکی میڈیا کے مطابق پاکستانی نژاد مریم خان امریکی ریاست کنیکٹیکٹ کے ایوان کی رکن ہیں، حملہ آور کو امن و امان کی خلاف ورزی اور حملے کے الزامات کے تحت حراست میں لے لیا گیا ہے۔

33 سالہ مریم خان کنیکٹیکٹ ہاؤس آف ریپریزنٹیٹوز کی پہلی مسلمان رکن ہیں، کنیکٹیکٹ ہاؤس اسپیکر میٹ رائٹر اور اکثریتی رہنما جیسن روزاس نے مریم خان پرحملے کی مذمت کی ہے۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts