عام طور پر شادیوں میں دلہا دلہن کو تحائف اس لئے دیے جاتے ہیں تاکہ ان کی آنے والی زندگی میں کام آئیں۔ البتہ کچھ لوگوں کے لئے شادی محض نمود و نمائش کا نام ہے۔ ایسا ہی کچھ ہوا ترکیہ میں ہونے والی اس شادی میں جس میں ملنے والے تحائف کی تفصیل آپ کو حیران کردے گی۔
آدم دورماز اور سوزدار یگیزار نامی دلہا دلہن ترکیہ کی معروف کاروباری شخصیات ہیں۔ ان کا تعلق امیر ترین قبیلے ارتوشی سے ہے۔ ان کی شادی میں تقریباً 5000 مہمانوں نے شرکت کی جو عراق،ایران،جرمنی اور سویٹزرلینڈ سے بلائے گئے تھے۔
اس شادی میں دلہن کو 4 کلو خالص سونے کے علاوہ تقریباً ساڑھے 6 کلو سلامی دی گئی۔ اس کے علاوہ شادی کی تقریب میں 100 بکریوں کے گوشت سے خاطر تواضع کے علاوہ کئی مہنگی اور لذیذ ڈشز رکھی گئیں۔
البتہ یہ سارا اہتمام سوشل میڈیا صارفین کو زیادہ پسند نہیں آیا اور وہ اسے نمود و نمائش کا نام دے رہے ہیں۔