میچ سے پہلے قرآن کو تھام کر دنیا کو دکھایا ۔۔ عراقی فٹ بالرز کا مقدس کتاب کی بے حرمتی پر انوکھا احتجاج! ویڈیو دنیا بھر میں وائرل

image

قرآن مجید ایک مسلمان کے لئے اس کی جان مال، عزت آبرو یہاں تک کہ اس کے ماں باپ کی جان سے بھی زیادہ عظمت رکھتا ہے۔ مسلمانوں کی زندگی میں قرآن مجید کی یہ اہمیت ان لوگوں کی سمجھ سے باہر ہے جو عزت کے مفہوم سے واقف نہیں۔ گزشتہ دنوں سوئیڈن میں قرآن مجید کی بے حرمتی کے بعد دنیا بھر کے مسلمان سراپا احتجاج بن گئے ہیں۔ اسی کو مدنظر رکھتے ہوئے عراق میں فٹبال لیگ کے دوران الشرطہ اور القاسم کے میچ میں دونوں ٹیموں نے ایک ہو کر اپنا شدید احتجاج ریکارڈ درج کروایا۔ ویڈیو دیکھیں

عراق کی فٹبال لیگ کی ٹیموں کے کھلاڑیوں اور ریفریز نے میچ شروع ہونے سے پہلے ایک ساتھ قرآن مجید کو تھاما اور بوسہ لیا۔ اپنی نوعیت کے اس پر امن احتجاج کی ویڈیو دنیا بھر میں تیزی سے وائرل ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ سوئیڈن میں مقدس کتان کی بے حرمتی پر دنیا بھر کے مسلمان ممالک یہاں تک کہ غیر مسلم ممالک نے بھی شدید مذمت کی ہے اور اسے انسانی حقوق کی خلاف ورزی قرار دیا ہے۔


About the Author:

Khushbakht is a skilled writer and editor with a passion for crafting compelling narratives that inspire and inform. With a degree in Journalism from Karachi University, she has honed her skills in research, interviewing, and storytelling.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.