ماڈل بلیک میل کیوں کر رہی تھی؟ مشہور باکسر عامر خان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات پر کیا کہا؟

image

آج کل سوشل میڈیا ہر آئے دن کسی نہ کسی شخصیت سے متعلق خبریں سرگرم رہتی ہے، کبھی ویڈیو لیک ہونے کا معاملہ تو کبھی کسی پر ہراساں یا بلیک میلنگ کا الزام۔ ایسی ہی ایک خبر پچھلے دنوں گردش کر رہی تھی جس میں ایک ماڈل کی جانب سے باکسر عامر خان پر الزام لگایا گیا تھا۔

تازہ ترین رپورٹ کے مطابق، پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامرخان نے ماڈل سمیرا کی جانب سے لگائے گئے الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

انہوں نے ایک انٹرویو میں ماڈل سمیرا کے ساتھ تعلقات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ، "سمیرا نے ہاتھ کی سرجری کے لیے 20 ہزار پاؤنڈز مانگے تھے۔ پیسے نہ دینے پر وہ مجھے بلیک میل کرتی رہی۔"

باکسر نے مزید بتایا کہ، "سمیرا سے شادی سے متعلق کوئی بات نہیں کی، میں اپنی فیملی کے ساتھ خوش ہوں۔ میرے انکار پر سمیرا نے اسٹوری اخبار کو فروخت کی۔"

عامر خان نے ماڈل کے ساتھ اپنے تعلقات کا اعتراف کرتے ہوئے کہا کہ، "سمیرا سے رابطہ تھا اور تصاویر کا تبادلہ بھی ہوا تاہم ایسا تعلق نہیں تھا جیسا اس نے اخبار کو انٹرویو میں بتایا۔ سمیرا خود رابطہ کر کے کہتی تھی کہ وہ اپنی فیملی سے خوش نہیں اور ان سے دور رہنا چاہتی ہے۔"

واضح رہے باکسر عامر خان ان دنوں اپنی اہلیہ اور تینوں بچوں کے ہمراہ دبئی میں موجود ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.