اونچے، لمبے اور قد آور جانوروں ی بات کی جائے تو سب سے پہلا خیال ہاتھی کا ہی آتا ہے، کیونکہ یہ باقی جانوروں کے مقابلے سب سے زیادہ طاقتور اور مضبوط جانور شمار ہوتا ہے۔ ہاتھی جتنا معصوم اور پرسکون جانور ہے، غصے میں اتنا ہی خطرناک بھی ہوجاتا ہے اور ایسے میں اسے قابو کرنا بہت مشکل ہوتا ہے۔
لیکن ایک بہادر شخص نے بپھرے ہوئے ہاتھی کو قابو کرنے کا یہ کارنامہ نہایت ہی آسانی سے سرانجام دیا، اور اسکی بہادری کی یہ ویڈیو ان دنوں سوشل میڈیا پر بھی کافی وائرل ہورہی ہے۔
سوشل میڈیا پر وائرل اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ جنگل میں موجود بپھرے ہاتھی کو ایک شخص نے صرف اپنے ہاتھ کے اشارے سے آسانی کے ساتھ قابو کر لیا۔
ویڈیو میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ، جنگل میں دو سیاح کھڑے ہیں جنہیں دیکھ کر ہاتھی تیزی سے ان کی طرف حملہ کرنے کے لیے لپکتا ہے۔ تاہم، اور جیسے ہی ان کے قریب پہنچتا ہے تو ایک شخص اپنے ہاتھ کو ہاتھی کے منہ کے سامنے کرتا ہے، جسے دیکھ کر دیو قامت ہاتھی فوراً پیچھے کی جانب ہٹ جاتا ہے اور ان پر حملہ کرنے کے بجائے واپس چلا جاتا ہے۔
صارفین کا ماننا ہے کہ وہاں موجود شخص کوئی عام آدمی نہیں بلکہ سفاری کا گائیڈ ہے، جو ان ہاتھیوں کو قابو میں رکھنے کیلیئے تعینات کئے جاتے ہیں۔