پاکستان میں عید قرباں کے موقع پر آپ نے انتہائی مہنگے جانوروں کے بارے میں سنا ہوگا، پاکستان میں لاکھوں میں قربانی کے جانور فروخت ہوتے ہیں اور کئی بار قیمتیں کروڑوں تک بھی پہنچ جاتی ہیں لیکن آج جس گائے کے بارے میں ہم آپ کو بتانے والے ہیں اس کی قیمت ایک ارب 23 کروڑ روپے ہے۔
جنوبی امریکا کے ملک برازیل میں موجود اس گائے کی قیمت 43 لاکھ امریکی ڈالر جو پاکستان میں ایک ارب 23 کروڑ روپے بنتی ہے، نیلور بریڈ کی ویاٹینا-19 ایف آئی وی مارا نامی گائے کی قیمت ہوش اڑانے کیلئے کافی ہے۔
اس گائے کی قیمت کا تعین برازیل کے شہر اراندو میں ہونے والی نیلامی میں گائے کے صرف 33.33 فیصد مالکانہ حقوق کی فروخت کے بعد کیا گیا۔ برازیل کی اس خوبصورت گائے کے 33.33 فیصد مالکانہ حقوق 14 لاکھ 40 ہزار امریکی ڈالر (41 کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں فروخت ہوئے۔
یاد رہے کہ گائے کا سائز اور وزن نسل پر منحصر ہوتا ہے، جن بیل اور گائے کے سینگ ہوتے ہیں ، وہ بہت سی نسلوں میں مختصر ہیں اور ٹیکساس لانگہورنز اور افریقی انکول وٹوسی گایوں میں ناقابل یقین سائز میں بڑھتے ہیں۔
نیلور بریڈ کی یہ گائے خوبصورتی، وزن اور دودھ کی وجہ سے مشہور ہے اور اس کے مالکانہ حقوق کی فروخت نے اس گائے کو اور بھی اہم بنادیا ہے۔