بالی ووڈ اداکار شاہ رخ خان حادثے کا شکار ہو گئے

image

بھارتی اداکار شاہ رخ خان امریکہ میں حادثے کا شکار ہو گئے انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

شاہ رخ خان لاس اینجلس میں فلم کی شوٹنگ کے دوران حادثے کا شکار ہوئے جس سے ان کی ناک سے خون بہنے لگا۔

انہیں فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں پر ان کی ناک کی سرجری کی گئی۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ڈاکٹرز کا کہنا ہے کہ فکر کی کوئی بات نہیں ہے خون روکنے کے لئے ناک کی ایک معمولی سرجری کی گئی ہے اوراداکار اب بہتر ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار جلد اپنی نئی فلم جوان کے ساتھ سینما سکرین پر نظر آئیں گے، اس سے قبل ان کی فلم پٹھان ریلیز ہوئی تھی جس نے بزنس کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔


News Source   News Source Text

آرٹ اور انٹرٹینمنٹ
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts