3 سال کے بیٹے کو ہتھکڑی لگا کر جیل میں بند کردیا۔۔ پولیس والے نے سگی اولاد کے ساتھ یہ سلوک کیوں کیا؟

image

3 سال کا بچہ اتنا چھوٹا ہوتا ہے کہ سخت سے سخت مزاج انسان بھی بچے کو سزا دینے کا نہیں سوچ سکتا۔ لیکن امریکی ریاست فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے لیفٹننٹ مائیکل شان براڈ نے اپنے صرف 3 سال کے بیٹے کو ہتھکڑی لگا کر جیل میں بند کردیا۔

یہ سزا اگرچہ سننے میں کافی خطرناک محسوس ہورہی ہے لیک پولیس افسر کا کہنا ہے کہ سزا صرف بچے کو یہ سکھانے کے لئے دی گئی کہ رفع حاجت کے لئے باتھ روم جانا چاہیے۔

پولیس افسر کا کہنا ہے کہ اس نے اپنے بیٹے کو 3 دن تک جیل میں بند رکھا۔ اس کے بعد بچے نے روتے ہوئے والد دے وعدہ کیا کہ وہ کبھی اپنے کپڑے خراب نہیں کرے گا۔ اس سزا کے متعلق پولیس افسر کا دعویٰ ہے کہ اپنے بڑے بیٹے کی تربیت کے لئے بھی انھوں نے ایک بار یہی طریقہ اختیار کیا تھا جس کے بعد حسب منشاء نتائج ملے تھے۔

البتہ سوشل میڈیا والد کے اس جارحانہ رویے کے خلاف سراپا احتجاج بن گیا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے ایک طرف بچوں کو سزا دینے کی حوصلہ شکنی کی جارہی ہے دوسری طرف محض 3 برس کے بچے کے ساتھ اتنا سخت سلوک افسوس ناک ہے۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts