اللہ کا عذاب جو قیامت تک مثال بن گیا ۔۔ قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والوں کا عبرتناک انجام

image

ملعونہ فیشن ماڈل کی حالت غیر ہوگئی، آنکھیں کھچ گئیں، منہ اور ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے، ماڈل کو لائیو شو میں بلایا گیا تو حالت غیر ہوگئی اور لوگوں نے کھلی آنکھوں سے اس کا انجام دیکھا، بحری جہاز میں قرآن کی تضحیک پر اللہ نے پورا جزیرہ غرق کردیا۔

عید کے روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کے واقعہ نے پوری دنیا کے اربوں مسلمانوں کے جذبات کو مشتعل کردیا ہے، مغرب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کا یہ پہلا واقعہ نہیں ہے لیکن جس اللہ نے قرآن نازل فرمایا ہے وہ خود اس کی حفاظت بھی کرتا ہے۔

آیئے آپ کو قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے چند ملعونوں کا عبرتناک انجام بتاتے ہیں۔سلواکیہ میں ایک شیلازمرکوا نامی ملعونہ نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی اور قرآن پاک کے اوراق کو نذر آتش کیا جس کے بعد ملعونہ کو ایسا مرض لاحق ہوا جس نے اس کو جیتے جی مردوں سے بدتر بنادیا اور دیکھنے والے اس کے انجام سے عبرت حاصل کرتے۔

ایسا ہی ایک واقعہ روس میں بھی پیش آیا جہاں لائیو ٹی وی شو میں اسلامی شعائر کا مذاق اڑایا گیا لیکن اس شو میں نماز کا مذاق اڑانے والی ملعونہ کے کتے نے اس پر حملہ کردیا اور خاتون کی گردن دبوچ لی اور خاتون کو انتہائی بری حالت میں اسپتال پہنچایا گیا جہاں وہ دنیا کیلئے عبرت کا نشان بن گئی۔

عید کے روز سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے گستاخ کا نام سلوان صباح متی مومیکاہے، یہ ملعون عراقی 2015 میں سویڈن شفٹ ہوا۔اگر اس شخص کا ماضی دیکھیں تو یہ ایک جنونی شخص ہے۔

پہلے یہ عراق میں "حشد الشعبی" (Hashd al-Shabi) نامی شدت پسند گروپ کا حصہ تھا جن کے ہاتھ ہزاروں بے گناہ معصوم انسانوں کے خون سے رنگے ہیں، شام اور عراق میں ان کی سفاکی کی داستانوں کے کون واقف نہیں ہے؟ اس کی اس وقت کی ویڈیوز آج بھی سوشل میڈیا پر موجود ہیں۔

گستاخ سلوان اسلام کے بارے میں بہت عرصے سے متنازعہ بیانات دے رہا تھا، اس نے قران کو جلانے سے پہلے اپنے ویڈیو پیغام میں بتایا تھا کہ عید کے پہلے روز یہ اسٹاک ہوم کی جامعہ مسجد کے باہر قران کو نذر آتش کرے گا اور یہ مزید کچھ ایسا کرے گا جس سے لوگوں کو حیران کر سکے۔

عید کے روز اس شخص نے اپنے ایک اور ساتھی کے ساتھ مسجد کے باہر کھڑے ہو کر اپنے خیالات کا اظہار کیا، جسے اس کا ساتھی مقامی زبان میں ترجمہ کر کے مائیک پر ساتھ ساتھ بتا رہا تھا۔اس دوران ملعون سلوان نے قرآن پاک کے اوراق کو شہید کیا اور پھر آگ لگادی۔

یہاں حیرت، شرم اور افسوس کی بات یہ ہے کہ یہ گھناؤنا کھیل عدالت کی اجازت سے پولیس کی نگرانی میں کھیلا گیا اوراس موقع پر پولیس نے اس جگہ کو جہاں یہ ملعون موجود تھا، اس کے گرد حفاظتی حصار بنا ئے رکھا۔

اب آپ کو ماضی میں قرآن پاک کی بےحرمتی کرنے والوں کا بتاتے ہیں۔تھائی لینڈ میں ایک فیشن ماڈل نے قرآن پاک کی بے حرمتی کی۔

معلونہ کی والدہ نے مطالعہ کیلئے قرآن پاک کی جلد خریدی لیکن لڑکی نے والدہ سے قرآن پاک لے کر کوڑے دان میں پھینک دیا، والدہ کو یہ بتاتے بتاتے ملعونہ فیشن ماڈل کی حالت غیر ہوگئی ، اس کی آنکھیں کھچ گئیں، منہ اور ہاتھ پاؤں ٹیڑھے ہوگئے۔اس ماڈل کو لائیو شو میں بلایا گیا تو اس کی حالات غیر ہوگئی اور لوگوں نے کھلی آنکھوں سے اس کا انجام دیکھا۔

ایک مشہور قصہ ہے کہ ترکی کے ایک ساحل پر ایک پرائیویٹ جہاز میں رقص و سرور کی محفل منعقد تھی۔ جہاز پر 3 ہزار کے قریب لوگ موجود تھے۔ انتہائی غیر اخلاقی محفل میں فوجی جرنیل بھی موجود تھے اور اسرائیل سے بطور خاص رقاصائیں بلا ئی گئی تھیں۔

ترکی کے ایک جنرل نے اسی محفل میں قرآن پاک کے اوراق پھاڑ کر پھینک دیئے اور نازیبا کلمات ادا کئے جس کے بعد سمندر میں خوفناک لہریں اٹھیں اور اچانک نمودار ہونے والے آگ کے شعلوں نے جہاز کو لپیٹ میں لے لیا اورصرف جہاز ہی نہیں بلکہ پورا علاقہ اور قریبی جزیرہ بھی تباہ وہ برباد ہوگیا اور لوگوں کی لاشیں تک نہیں ملیں۔

ناروے میں اسلام مخالف مظاہرے کے دوران مظاہرین کے لیڈر لارن تھورس نے قرآن پاک کی سرعام بے حرمتی کی۔ اس موقع پر ایک غیرت مند مسلمان نوجوان نے لارن تھورس پر حملہ کردیا اور ملعون کو مار مار کر بے حال کردیا۔

مغرب میں آزادی اظہار کے نام پر اسلام کی توہین کے واقعات بڑھتے جارہے ہیں، اس وقت ضرورت اس امر کی ہے کہ او آئی سی اور تمام مسلمان ممالک سویڈن کے واقعہ پر آواز اٹھائیں اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے اقوام متحدہ کے پلیٹ فارم سے موثر قانون سازی کی جائے اور ایسے شرمناک واقعات میں ملوث ملعون عناصر کو کیفر کردار تک پہنچایا جائے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts