گاڑی چلانا ایک ذمہ داری ہے کیونکہ اس دوران گاڑی کے اندر بیٹھے ہوئے لوگوں کے علاوہ سڑک پر چلتے ہوئے افراد کا خیال رکھنا بھی ہماری ذمہ داری ہوجاتا ہے۔ البتہ وجوہات کچھ بھی ہوں، گاڑی چلاتے ہوئے کچھ لوگ خاص طور پر نوجوان رفتار اتنی تیز کردیتے ہیں کہ سڑک پر چلتے راہگیروں کی جان کو خطرات لاحق ہوجاتے ہیں۔ ایسا ہی اس دل دہلا دینے والی ویڈیو میں ہوا۔ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ 3 خواتین ایک ساتھ کہیں جارہی ہیں لیکن پیچھے سے سرخ تیز رفتار گاڑی انھیں ٹکر مارتے ہوئے اڑا لے جاتی ہے۔
واضح رہے یہ ویڈیو بھارت کے شہر حیدرآباد کی ہے جس میں 19 سالہ نوجوان کی گاڑی سے 3 خواتین ٹکرا گئیں۔ ان میں سے 2 خواتین ماں بیٹی تھیں جن کا انتقال ہوچکا ہے جبکہ ایک کی حالت تشویشناک ہے۔ یہ خواتین روز اسی جگہ واک کرنے کی عادی تھیں۔
بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ ڈرائیور نے بھاگنے کی کافی کوشش کی البتہ اسے حراست میں لے لیا گیا ہے اور اب قانونی کارروائی کی جائے گی۔