خاکروب شوہر نے قرضے لے کر پڑھا کر قابل بنایا لیکن ۔۔ بیوی نے افسر بنتے ہی غریب شوہر کو چھوڑ دیا، شوہر نے پھر کیا کیا؟ دیکھئے

image

بھارت میں بیوی نے شوہر کے خرچ پر پڑھ لکھ کر سرکاری عہدے پر فائز ہونے کے بعد دوسرے شخص کیلئے اپنے شوہر کو ہی چھوڑ دیا۔

اترکھنڈ کے شہر الٰہ آباد سے تعلق رکھنے والی جیوتی موریا کے سب ڈویژنل مجسٹریٹ بننے کے بعد دوسرے شخص سے تعلقات استوار کرکے شوہر کو چھوڑنے پر بھارت میں سوشل میڈیا صارفین نے تنقید کا طوفان برپا کردیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اترکھنڈ کے شہر بیرلی میں اہم عہدے پر فائز جیوتی موریا کو اس کے کو شوہر نے خرچہ کرکے پڑھا لکھا کر افسر بنانے میں مدد کی۔ خاتون کے شوہر خاکروب تھے اور انہوں نے اہلیہ کو مشکل حالات کے باوجود قرضے لے کر پڑھایا اور قابل بنایا۔

خاتون نے شوہر کی حوصلہ افزائی اور خرچ کی وجہ سے پڑھ لکھ کر ریاستی پبلک سروس کمیشن کا امتحان دیا اور کامیابی حاصل کرکے ایڈمنسٹریشن کے اعلیٰ عہدے پر فائز ہوئیں۔ جوڑے کے شادی 2010 میں ہوئی اور ان کے ہاں 2015 میں جڑواں بیٹیوں کی پیدائش بھی ہوئی تھی۔

خاتون کے شوہر الوک موریا نے الزام عائد کیا کہ ان کی اہلیہ کے الٰہ آباد کے شہر میں ہی ہوم گارڈ کے ایک افسر سے ناجائز تعلقات تھے۔

شوہر نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے بیوی کو دوسرے مرد سے تعلقات ختم کرنے کا کہا، جس پر بیوی نے طلاق لینے سمیت ان پر مقدمات بنانے کی دھمکیاں دیں۔

شوہر کا کہنا ہے کہ میں بیوی کو مشکل حالات میں پڑھا لکھا کر بڑے عہدے پر پہنچایا لیکن اسی خاتون نے دوسرے مرد کے لیے مجھے چھوڑدیا۔

خاتون کے شوہر نے بیوی کی مبینہ ڈائری بھی میڈیا کو پیش کی جس میں مبینہ کرپشن کے ثبوت تھے، ڈائری ملنے کے بعد ریاستی حکومت نے خاتون کے خلاف کرپشن کی تحقیقات بھی شروع کردی۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts