قومی کرکٹ ٹیم کے معروف کھلاڑی حارث رؤف کی شادی کل اسلام آباد میں انجام پائی۔ شادی کی تقریب میں دولہے میاں حارث نے کالے رنگ کی خوبصورت شیروانی زیب تن کی ہوئی تھی جبکہ دلہن مزنیٰ نے لال رنگ کا حسین لہنگا پہنا ہوا تھا۔ حارث کی بارات لے جانے کی ویڈیو ملاحظہ فرمائیں:
حارث رؤف نے شادی کے موقع پر اسلامی ڈھنگ اپناتے ہوئے دلہن لانے سے قبل بکرے کا صدقہ دیا۔ وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ کیسے حارث بکرے پر ہاتھ پھیر رہے ہیں۔
دلہن مزنیٰ مسعود کی رخصتی سے قبل جذباتی ویڈیو بھی سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہے، سب انہیں خوشحال ازدواجی زندگی کی دعائیں دے رہے ہیں۔