ماں اپنے جوان بیٹے کی موت کا صدمہ کبھی بھول نہیں پاتی ہے، اسے ہر بچے میں اپنا بچہ دکھائی دیتا ہے، ہر آواز سُںی سُنی سی لگتی ہے۔ ایسا معلوم ہوتا ہے کہ جیسے اس کا بیٹا ہر لمحے اسی کے آس پاس ہے اس سے بات کر رہا ہے، اس کے گلے لگ کر دل کا حال بتا رہا ہے۔ ایسی ہی ایک دُکھیاری ماں جس نے پچھلے سال اپنے جوان بچے کو کھویا اور اس سال وہ حج پر گئیں۔ مکہ میں ضعیف خاتون نے جب ایک نوجوان لڑکے کو دیکھا جو ہو بہو ان کے بیٹے کی شکل کا تھا، اس کو دیکھ کر خاتون رو پڑیں۔ ویڈیو:
خاتون نے اس بچے کو گلے سے لگایا اور بلک بلک کر رو پڑیں۔ یہ لڑکا بھی خوش مزاج تھا جس نے ماں کی تڑپتی ممتا کو سمجھا، ان کو پیار کیا، ان کو سنبھالا، اپنا سفید رومال پیش کیا۔ ماں بچے کے گلے سے لگ کر خوب روئی اور اس کو دعائیں دیتی رہیں۔