پاکستان کے سابق اسٹار آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کی بڑی صاحبزادی کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوئی جس میں کپتان بابر اعظم سمیت دیگر قومی کرکٹرز نے شرکت کی۔
بیٹی اقصیٰ آفریدی کی شادی نصیر سے کراچی کے مقامی ہال میں ہونے والی پروقار تقریب میں ہوئی۔ آج کی تقریب میں مہندی بھی ہوئی جس کے بعد اقصیٰ کی رخصتی ہوگئی۔ اقصیٰ اور نصیر کا نکاح گزشتہ برس دسمبر میں ہوا تھا۔ تقریب میں بابر اعظم ، محمد رضوان، امام الحق، شان مسعود ، سرفراز احمد، حسن علی، عامر جمال اور اعظم خان شریک ہوئے۔
سابق کرکٹرز معین خان، ارشد خان، محمد اکرم اور وقار یونس بھی شریک ہوئے۔
بیٹی اقصیٰ قومی کرکٹر کی سب سے بڑی بیٹی ہیں۔ ان کی شادی کی تصاویر و ویڈیوز سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہی ہیں وہیں ثناء شاہد نامی ایک انسٹاگرام اکاؤنٹ پر اقصیٰ کی اپنے والد کے ساتھ بچپن کی تصویر بھی شیئر کی جا رہی ہے جو کافی وائرل ہو رہی ہے۔
شاہد آفریدی اپنی بیٹی کی رخصتی کرکے اسکو یاد کرتے ہوئے افسردہ ہوگئے، اپنے اکاؤنٹ پر لکھتے ہوئے شاہد کہتے ہیں کہ
میری پیاری بیٹی، یوں لگتا ہے جیسے کل کی بات ہے جب میں نے پہلی دفعہ آپ کو اپنی گود میں اُٹھایا تھا اور اس دن پر، میں نے خود سے وعدہ کیا تھا کہ کبھی آپکے پاس سے دور نہیں جاؤں گا۔ اگرچہ بیٹی اب آپ اپنی زندگی کے ایک نئے باب میں داخل ہوچکی ہو، لیکن میرا دل ہمیشہ آپکے پاس ہوگا کیونکہ میں وہ آدمی ہوں جو تمہیں سب سے پہلے محبت کرتا ہے۔ 😌 اللہ آپ دونوں کو اپنی حفاظت میں رکھے اور آپ کو خوبصورت زندگی قائم کرنے کا موقع دے۔ آمین