آدھی عوام کو انڈا تک ابالنا نہیں آتا ۔۔ دنیا کا وہ کون سا ملک ہے جہاں لوگ انڈا ابالنا بھی نہیں جانتے؟ دلچسپ معلومات

image

اگر کھانے کیلیئے کچھ آسان بنانے کی بات کی جائے تو انڈا ابال کر کھانا دنیا کا سب سے آسان کام ہے، جو تقریباً ہر کوئی کرسکتا ہے پھر چاہے وہ کم عمر ہو، بوڑھا ہو یا پھر نوجوان۔

لیکن کیا آپ نے کبھی سوچا ہے کہ کسی ملک کی عوام ایسی بھی ہوسکتی ہے جسے انڈا تک ابالنا نہ آتا ہو؟ نہیں ناں! پر یہ سچ ہے، آئیے آپ کو بتاتے ہیں کہ وہ کون سا ملک ہے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق، برطانیہ میں ہونے والی ایک حالیہ تحقیق میں انکشاف کیا گیا کہ، " برطانیہ میں ایک چوتھائی سے زائد بالغ افراد کو انڈا ابالنا نہیں آتا۔"

ویسے تو برطانیہ میں لوگ بہت سی باتوں میں ماہر ہوں گے لیکن سروے کے دوران یہ دلچسپ انکشاف سامنے آیا ہے کہ وہاں ایک چوتھائی سے زائد افراد کو انڈا تک ابالنا نہیں آتا اور نہ ہی انہوں نے اپنی زندگی میں کبھی انڈا ابالا ہے۔ اس سپر مارکیٹ سروے کیلئے 4 ہزار افراد کو شامل کیا گیا تھا۔

سروے میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ، برطانیہ میں صرف 18 فیصد افراد ایسے ہیں، جو سلاد ڈریسنگ یعنی سلاد بنانا اور اُسے سجانا جانتے ہیں۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts