امریکا میں خاتون نے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل دیا، بچی موقع پر دم توڑ گئی، درد ناک واقعہ کے بعد پورے امریکا کی فضا سوگوار ہوگئی۔
افسوسناک واقعہ جمعرات کو پیش آیا تھا جب ایریزونا میں ایک خاتون نے غلطی سے اپنی 13 ماہ کی بیٹی کو گاڑی سے کچل کر ہلاک کر دیا۔
6 جولائی کو کاؤنٹی شیرف کے دفتر کو ایک کال موصول ہوئی جس میں خاتون نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے غلطی سے اپنی گاڑی سے 13 ماہ کی بیٹی کو کچل دیا ہے۔
خاتون نے بتایا کہ انہوں نے اپنی بیٹی کو گاڑی کی سیٹ پر محفوظ فاصلے پر بٹھایا تھا تاہم نجانے کیسے بچی گاڑی سے گری اور ٹائر کے نیچے آ گئی۔
بچی کو اسپتال منتقل کیا گیا تاہم زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے وہ دم توڑ گئی جبکہ پولیس کا کہنا ہے کہ اس واقعے کی تحقیقات کر رہے ہیں۔
واقعہ کی خبر ٹی وی پر نشر ہونے کے بعد پورے امریکا میں شدید رنج و غم کی کیفیت پائی جاتی ہے اور واقعہ نے ہر شہری کو سوگوار کردیا ہے۔
سوشل میڈیا پر بھی اس واقعہ کے حوالے سے بحث جاری ہے، بعض صارفین نے ماں کو ذمہ دار ٹھہرایا جبکہ کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے والدین کو بچوں کا بہت زیادہ خیال رکھنے کی ضرورت ہے۔