سوشل میڈیا پر تیزی سے ایک ویڈیو وائرل ہورہی ہے جس میں امریکا کے سابق مشہور ریسلر انڈرٹیکر کو اپنی اہلیہ کو شارک کے متوقع حملے سے بچاتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے۔ آپ بھی دیکھیں
ویڈیو انڈرٹیکر کی اہلیہ مشیل میک کول نے خود بنائی ہے جس میں وہ اپنے شوہر کی بہادری کے قصے سنانے میں مگن ہیں۔ نیلگوں پانی میں اچانک سے شارک آتے دیکھ کر 58 برس کے انڈر ٹیکر بے خوفی سے اپنی اہلیہ کو بچانے لگے۔ پانی میں انڈر ٹیکر کو قریب آتا دیکھ کر شارک وہاں سے چلی گئی۔
واضح رہے کہ مشیل میک کول بھی ریسلر رہ چکی ہیں، وہ اپنے کیریئر کے دوران 2 مرتبہ چیمپئن بھی رہیں جبکہ ان دونوں کی شادی 2010 میں ہوئی تھی۔