بھارتی شہر کولکتہ میں میں لوکل ٹرین میں سفر کے دوران خواتین مسافروں کی ایک دوسرے کے ساتھ لڑائی کے دوران مارکٹائی کی ویڈیو وائرل ہوگئی۔
کولکتہ لوکل کے عنوان سے یہ ویڈیو آیوشی نامی ٹوئٹر صارف نے شیئرکی ہے جس پر ٹوئٹر استعمال کرنے والے صارفین مزاحیہ تبصرے بھی کررہے ہیں۔
لڑائی کے دوران خواتین نے ایک دوسرے پر تھپڑوں، گھونسوں اور چپلوں سے وار کئے، ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ خواتین ایک دوسرے کو تھپڑ، گھونسوں اور چپل سے مار رہی ہیں اور ایک دوسرے کے بال کھینچ رہی ہیں، ساتھ ہی ساتھ چیخ پکار بھی کررہی ہیں۔
لڑائی کے دوران کچھ خواتین لڑنے والی عورتوں کے درمیان بیچ بچاؤ کرانے کی کوشش بھی کررہی ہیں مگر ان کی کوشش کامیابی ہوتی دکھائی نہیں دیتی۔
یاد رہے کہ بھارت میں شہری عام طور پر سفر کیلئے لوکل ٹرین کا استعمال ہی کرتے ہیں، اس دوران بھیڑ کی وجہ سے شہریوں کے درمیان اکثر جھگڑے بھی ہوتے رہتے ہیں۔
کولکتہ میں لوکل ٹرین میں خواتین کی لڑائی کے دوران کچھ خواتین نے بیچ بچاؤ کروانے کی کوشش کی جبکہ کچھ لوگ صرف دیکھتے رہے اور کچھ لوگوں نے یہ مناظر کیمرے میں قید کرکے سوشل میڈیا پر ویڈیوز اپ لوڈ کردی ہیں۔