گزشتہ روز معروف ترین سرچ انجن گوگل نے اپنا ڈوڈل پانی پوری (گول گپے) کے نام کر ڈالا۔ اتنا ہی نہیں بلکہ گول گپوں کا دن مناتے ہوئے بطور خاص اس کی مناسبت سے اینی میٹڈ گیمز بھی پیش کیے گئے جو صارفین کو خوب بھائے۔ البتہ بہت سے لوگ سوال کررہے ہیں کہ گوگل نے 12 جولائی کو گول گپوں کا دن کیوں منایا تو آئیے آپ کو اس حوالے سے معلومات دیتے ہیں۔
دراصل گوگل کی جانب سے کل گول گپے کا ڈوڈل 12 جولائی 2015 کی یاد میں نایا گیا تھا۔ یہ وہ دن ہے جب انڈیا کی ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور کے مقامی ریسٹورنٹ نے 51 قسم کے گول گپوں کے مختلف ذائقے پیش کر کے عالمی ریکارڈ قائم کیا تھا۔
بھارت میں پانی پوری کہلائے جانے والی یہ لذیذ ڈش پاکستان میں گول گپوں کے نام سے مشہور ہے۔ اس میں چنے، دھنیا پودینے کے علاوہ کھٹی میٹھی چٹنی ساتھ رکھ کے پیش کی جاتی ہے جس میں ڈبو کر کھانے سے لطف دوبالا ہوجاتا ہے۔