سورج کتنے دنوں تک خانہ کعبہ کے بالکل اوپر ہو گا؟

image

سعودی ادارہ فلکیات کے ماہر ڈاکٹر خالد الزعاق کے مطابق سورج 3 روز کے لیے خانہ کعبہ کے اوپر ہوگا۔ خانہ کعبہ کی طرف رخ کر کے دنیا بھر کے مسلمان نماز ادا کرتے ہیں۔ قبلے کا رخ دن کے وقت سورج اور رات کے وقت ستاروں کے ذریعے متعین کیا جاتا رہا ہے۔

سعودی ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق نے کہا ہے کہ 15، 16 اور 17 جولائی یعنی ہفتہ، اتوار اور پیر کے دن مکہ مکرمہ میں ظہر کی اذان کے وقت 12 بج کر 22 منٹ پر سورج خانہ کعبہ کے اوپر ہو گا۔ جبکہ پاکستان میں اس وقت 2 بج کر 18 منٹ ہو رہے ہوں گے، مزید یہ کہ جس وقت سورج خانہ کعبہ کے عین اوپر ہوگا اس وقت خانہ کعبہ کا سایہ دکھائی نہیں دے گا۔

عرب ویب سائٹ کے مطابق یہ عربی مہینے ذی الحجہ کی 27، 28 اور 29 تاریخ ہو گی۔ نماز اور قبلے کے اوقات کے تعین میں سورج کا کردار کلیدی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts