گھر، گاڑیاں تباہ، سڑکیں تالاب بن گئیں ۔۔ پنجاب میں سب سے زیادہ بارش کہاں ریکارڈ کی گئی؟

image

پنجاب کے مختلف علاقوں گوجرانوالہ، فیصل آباد، قصور اور چونیاں سمیت دیگر مقامات پر وقفے وقفے سے تیز بارش کا سلسلہ جاری ہے۔ بارش کی وجہ سے سڑکیں اور انڈر پاس تالاب بن چکے ہیں اور گاڑیوں میں سفر کرنا بھی مشکل ہوگیا ہے۔ قصور اور چونیاں میں موسلادھار بارشوں کے بعد گھٹنوں پانی جمع رہنے کے باعث پانی گھروں میں بھی داخل ہوگیا۔

گوجرانوالہ میں کچھ ہی گھنٹوں کے دوران 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی جس سے سڑکیں اور انڈرپاسز تالاب بن گئے ہیں۔ پانی گھروں میں بھی داخل ہو گیا۔ گوجرانوالہ کے علاقوں سیٹلائٹ ٹاؤن، ماڈل ٹاؤن اور پیپلز کالونی کی شاہراہوں پر بارش کا پانی جمع ہو گیا۔سوئی گیس روڈ، حیدری انڈر پاس، پیپلز کالونی انڈر پاس بارش کے پانی سے بھر گئے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق بارش کا پانی نکالنے کے لیے واسا کی ٹیمیں کام کر رہی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ گوجرانوالہ کے علاقوں گھنٹہ گھر چوک میں سب سے زیادہ 138 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ کے مطابق سیٹلائٹ ٹاؤن میں 105 ملی میٹر، ماڈل ٹاؤن میں 82 ملی میٹر اور شیرانوالہ باغ میں 79 ملی میٹر بارش ہوئی ہے۔


About the Author:

Humaira Aslam is dedicated content writer for news and featured content especially women related topics. She has strong academic background in Mass Communication from University of Karachi. She is imaginative, diligent, and well-versed in social topics and research.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.