سمندر کی لہریں ایک مرتبہ کسی کو اپنی لپیٹ میں لے لیں تو زندہ نہیں چھوڑتیں، اگر خوش قسمتی سے کوئی زندہ بھی بچ جاتا تو وہ دوبارہ کبھی اس پانی کے پاس جانے کی سوچ نہیں رکھتا۔ بھارت کے شہر ممبئی میں سمندری تفریح گاہ بینڈ اسٹینڈ پر سمندری لہریں، شوہر کے ساتھ تصویریں بنوانے والی خاتون کو اپنے ساتھ ہی بہا لے گئی۔
تفصیلات کے مطابق جیوتی سونار نامی 32 سالہ خاتون کی فیملی پکنک منانے گئی۔ جیوتی سونار شوہر کے ساتھ سمندر کنارے چٹان پر بیٹھی ہے جبکہ بچے والدین کی تصاویر اور ویڈیوز بنا رہے ہیں۔ اچانک سمندری لہر نے چٹان پر بیٹھے جوڑے کو اپنی لپیٹ میں لے لیا اور دونوں کو بہا لے گئی۔ موقع پر موجود افراد نے انہیں بچانے کی کوشش کی۔ جیوتی سونار کے شوہر کا پاؤں پکڑ لیا جس کی وجہ سے وہ خوش قسمتی سے محفوظ رہا لیکن جیوتی سونار لاپتا ہوگئیں۔
بچے اپنی ماں کو پکارتے رہے اور تڑپتے رہے کہ ماں کو کوئی بچا لے زندہ، لیکن اب تک ان کی والدہ کی کوئی خبر نہیں ملی۔