ہیلمٹ نہیں تو فوری لے لیں ورنہ ۔۔ موٹر سائیکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر اب کتنا جرمانہ ہوگا؟

image

پنجاب میں ہیلمٹ کے بغیر موٹرسائیکل چلانے والوں کیخلاف اقدامات مزید تیز، لاہور ہائی کورٹ نے موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں پر 5 ہزار روپے کا جرمانہ کرنے کا عندیہ دے دیا۔

لاہور ہائی کورٹ میں جسٹس شاہد کریم نے درخواستوں کی سماعت میں موٹرسائیکل پر ہیلمٹ نہ پہننے والوں کو 5 ہزار روپے جرمانہ کرنے کا عندیہ دیتے ہوئے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی ہے کہ جرمانہ کریں تو خلاف ورزی کرنے والے شہری خود ٹھیک ہو جائیں گے۔

عدالت نے سی بی ڈی کے انڈر پاس میں بارش کا پانی کھڑا ہونے پر سخت اظہار ناراضگی کیا۔

جسٹس شاہد کریم نے جگہ جگہ سڑک بلاک کرکے چالان کرنے پر اظہار ناراضگی کرتے ہوئے کہا کہ آدھی سٹرک بلاک کرکے چالان کرنے سے ٹریفک جام ہوتی ہے۔

عدالت نے ٹریفک پولیس کو ہدایت کی کہ رولز بنائیں عدالت اس پر حکم جاری کردے گی، 5ہزار جرمانہ کریں خلاف ورزی کرنے والے شہری خود ٹھیک ہو جائیں گے، پہلے 10 دن ہیلمٹ کی تشہیر کریں اور شہریوں کو آگاہی دیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.