گال ٹیسٹ۔۔ گراؤنڈ میں بارش ۔۔ کھیل کب تک شروع ہونے کا امکان ہے؟

image

پاکستان اور سری لنکا کے درمیان گال میں جاری پہلے ٹیسٹ کے تیسرے روز گراؤنڈ میں بارش کی وجہ سے کھیل کے آغاز میں تاخیر کاامکان ہے۔

ٹیسٹ کا پہلا اور دوسرا روز بھی بارش سے متاثر ہوا تھا تاہم اس کے باوجود ابتدا میں جلد وکٹیں گنوانے کے باوجود سری لنکن ٹیم نے پہلی اننگز میں بورڈ پر 312 کا ٹوٹل سجایا۔

میزبان ٹیم کی جانب سے دھننجایا ڈی سلوا 122 رنز بنا کر ٹاپ اسکورر رہے۔سری لنکا کے اینجلو میتھیوز نے 64 اور سدیرا سماراوکرما نے 36 رنز بنائے۔

پاکستان کے فاسٹ باؤلر شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور ابرار احمد نے 3، 3 وکٹیں حاصل کیں جبکہ آغا سلمان نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

سری لنکا کے 312 رنز کے جواب میں قومی ٹیم کے 5 کھلاڑی 101 رنز پر پویلین لوٹ گئے تھے جس کے بعد آغا سلمان اور سعود شکیل ڈٹ گئے جس کی وجہ سے پاکستان نے دوسرے روز کے اختتام پر 5 وکٹوں کے نقصان پر 221 رنز بنا لیے ہیں۔

آغا سلمان اور سعود شکیل 61 اور 69 رنز کے ساتھ آج اگر بارش رکتی ہے تو پاکستان کی طرف سے تیسرے روز کے کھیل کا آغاز کریں گے، پاکستان کو سری لنکا کی پہلی اننگز کی برتری ختم کرنے کے لیے مزید 91 رنز درکار ہیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.