بھارت میں خاتون سرکاری افسر پہلی پوسٹنگ کے دوران ہی رشوت لیتے ہوئے گرفتار ہوگئی، وائرل ویڈیو نے سوشل میڈیا پر تنقید کا طوفان برپا کردیا۔
اسسٹنٹ رجسٹرار میتھالی شرما کو 7 جولائی کو گرفتار کیا گیا، رشوت لینے کی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں جس پر میتھالی شرما کو تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے۔میتھالی شرما آٹھ ماہ قبل جھارکھنڈ میں اسسٹنٹ رجسٹرار کے طور پر تعینات ہوئی تھیں اور یہ ان کی پہلی پوسٹنگ تھی۔
اینٹی کرپشن افسر کے مطابق متھالی شرما نے ایک نجی ادارے کا معائنہ کیا اور کچھ تضادات سامنے آنے پر ادارے کیخلاف کارروائی نہ کرنے کے بدلے میں 20000 روپے رشوت طلب کی۔
ادارے کے ایک رکن نے رشوت کے مطالبے پر اینٹی کرپشن کو شکایت کردی، اینٹی کرپشن کا کہنا ہے کہ میتھالی شرما کیخلاف رشوت طلبی کے الزام کی تصدیق کے بعد مقدمہ درج کیا گیا۔
اینٹی کرپشن کی ٹیم نے میتھالی راج کی گرفتاری کیلئے باقاعدہ جال بچھایا اور رشوت کی پہلی قسط 10000 روپے کی وصولی کے وقت رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا۔