وہیل مچھلی کو معصوم مچھلیوں میں شمار کیا جاتا ہے کیونکہ یہ اپنی کسی سہیلی کو تکلیف میں دیکھتی ہے تو بنا کچھ سوچے سمجھے سماجی روابط بڑھاتی ہے اور اسکی مدد کرنے کا سوچتی ہے لیکن
اسکاٹ لینڈ میں لیوس کے جزیرے کے ساحل پر 55 پائلٹ وہیل مچھلیاں ریت پر مردہ پائی گئیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق 15 زندہ مچھلیوں کو ابتدائی طبی امداد دینے اور دوبارہ سمندر میں بھیجا گیا، لیکن خراب موسم کی وجہ سے ناکامی ہوئی، کمیٹی نے فوری طور پر یہ فیصلہ کیا کہ ان مچھلیوں کو مار دیا جائے ۔ گزشتہ 100 سال کے دوران یہ پہلا واقعہ ہے کہ وہیل مچھلیوں کی اتنی بڑی تعداد پانی سے باہر آکر موت کے منہ میں چلی گئی۔
اس سے پہلے برطانیہ میں سب سے زیادہ تعداد میں 126 وہیل مچھلیوں کے مرنے کا واقعہ 1927 میں پیش آیا تھا۔
سائنسدانوں کی ایک ٹیم اب مچھلیوں کا پوسٹ مارٹم کرکے ان کی موت کی وجوہات جاننے کی کوشش کرے گی۔
ٹیم کے سربراہ ڈاکٹر اینڈریو نے کہا کہ مچھلیوں کی موت کی وجہ جاننے کے لیے کیا جانے والا یہ پوسٹ مارٹم ایک یادگار کام ہوگا۔
یہ ضروری نہیں کہ ان مچھلیوں کی اموات میں انسانی محرکات جس سے سمندری مخلوق پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں شامل ہوں۔