محنت کرنے والے لوگوں کو اللہ سب سے زیادہ پسند کرتا ہے، مجبوری میں بھی محنت کرکے آگے بڑھنے اور خُدا کا شکر ادا کرنے والے لوگ اللہ کو بہت زیادہ پسند ہیں۔ بالکل اسی طرح یہ 89 سالہ خاتون بڑھاپے میں بھی خود سبزی بیچ کر روزی کماتی ہیں۔
89 سالہ حجہ عزیزہ کا تعلق مصر سے ہے، یہ سبزیاں بیچ کر اپنا گزارہ کرتی ہیں۔ یہ روزانہ سڑکوں اور گلیوں میں جاکر سبزیاں بیچتی ہیں۔ مصری لوکل نے جب ان سے بات کی اور سوال کیا کہ اس عمر میں اتنی زیادہ ایکٹوو اور کام کرنے کی لگن کیوں رکھتی ہیں؟ ان تمام سوالات کے جوابات دیتے ہوئے خاتون نے کہا کہ:
میں صبح 5 بجے اٹھتی ہوں اور فجر کی نماز پڑھتی ہوں اور پھر تھوک میں سبزیاں خریدنے کے لیے ہول سیلر کے پاس جاتی ہوں اور پچھلے 65 سالوں سے میری یہی روٹین ہے۔ میں محنت اور حلال روزی پر یقین رکھتی ہوں یہی وجہ ہے کہ میں اس عمر میں بھی خود کما رہی ہوں۔
سوشل میڈیا صارفین بھی حجہ کی تعریف کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ حلال کی کمائی کا یہی سب سے بڑا روشن ستارہ ہے کہ وہ انسان کو بڑھاپے میں بھی کام کرنے کی طاقت بخشتا ہے۔ صارفین اس بوڑھی اماں کے رزق میں برکت کی دعائیں کر رہے ہیں۔