سنگاپور دنیا کے طاقتور ترین پاسپورٹز کی رینکنگ میں جاپان کو پیچھے چھوڑتے ہوئے پہلے نمبر پر آگیا ہے۔
تازہ ترین ہینلے پاسپورٹ انڈیکس کے مطابق، سنگاپور کے باشندے 192 مقامات پر بغیر ویزا کے داخلے سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں، جو کسی بھی دوسرے ملک کے مسافروں سے زیادہ ہے۔
تازہ ترین درجہ بندی میں، جاپان دنیا بھر میں 189 مقامات تک بغیر ویزا کے رسائی کے ساتھ تیسرے نمبر پر چلا گیا۔ جاپان نے آسٹریا، فن لینڈ، فرانس، لکسمبرگ، جنوبی کوریا اور سویڈن کے ساتھ اپنی پوزیشن شیئر کی۔
جرمنی، اٹلی اور اسپین دوسرے نمبر پر رہے، ان کے پاسپورٹ رکھنے والوں کو 190 مقامات تک رسائی حاصل ہوئی۔
امریکہ جو 2014 میں پہلے نمبر پر تھا، آٹھویں نمبر پر چلا گیا، جو اس کی اب تک کی سب سے کم پوزیشن ہے۔ امریکہ کی درجہ بندی میں مسلسل کمی ملک کی طرف سے ویزے کی عدم دستیابی کی وجہ سے ہو سکتی ہے۔
خلیجی ممالک میں سے متحدہ عرب امارات کا 12 واں نمبر ہے جب کہ قطر 52، کویت 54، بحرین 59، عمان 60 اور سعودی عرب 61 ویں نمبر پر ہے۔
طاقتور ترین ویزا رکھنے والے ممالک کی فہرست میں بھارت کا نمبر 80 ہے۔ جبکہ اس لسٹ میں دنیا کا کمزور ترین پاسپورٹ افغانستان کا قرار پایا۔
پاکستانی پاسپورٹ:
103 ممالک کی فہرست میں پاکستانی پاسپورٹ 100 نمبر پر ہے، جو کہ کمزور ترین پاسپورٹ رکھنے والے ملک میں شمار ہے۔