بہادری یا بے وقوفی؟ خونخوار شیر کے ساتھ ایک پلیٹ میں کھانا کھانے والی خاتون ۔۔ وائرل ویڈیو دیکھیں

image

شیر اس وقت زمین پر سب سے خطرناک درندوں میں سے ایک ہے جو انسان کو لمحوں میں چیر پھاڑ کر کھانے کی طاقت رکھتا ہے لیکن انسان نے برسو ں سے شیر کو ایسا سدھایا ہے کہ جنگل کا بادشاہ انسانوں کے اشاروں پر بندر کی طرح رقص کرتا ہے اور کئی جگہوں پر تو شیر کو پالتو جانوروں کی طرح بھی پالا جاتا ہے، اس ویڈیو میں ایک خاتون شیر کے ساتھ ہم نوالہ ہے، ویڈیو نے سوشل میڈیا صارفین کو حیران کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کے ایک چڑیا گھر میں خاتون اور خونخوار شیر ایک ہی پلیٹ میں کھانا کھارہے ہیں، ویڈیو راک چڑیا گھر (Rak Zoo) کی ہے جس میں خاتون کو شیر کے بالکل قریب بیٹھ کر کھانا کھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔

چڑیا گھر انتظامیہ نے اپنے انسٹاگرام پیج سے ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ دنیا میں کہیں بھی ایسا منظر دیکھنے کو نہیں ملے گا سوائے راک چڑیا گھر کے، یہ اپنی نوعیت کی پہلی معیار کی خدمت ہے۔ویڈیو کو ہزاروں لوگوں نے دیکھا اور اپنی ٹائم لائن پر شیئر بھی کیا۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ شیر پلیٹ میں رکھا گوشت کھا رہا ہے اور خاتون پلیٹ میں موجود چکن کے مزے لے رہی ہیں۔ ویڈیو دیکھنے والوں نے خاتون کی ہمت کو داد دی کیونکہ شیر خاتون پر حملہ آور ہو سکتا تھا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts