بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن پہنائے ۔۔ فردوس عاشق اعوان کے بیان پر سوشل میڈیا پر نئی بحث شروع

image

استحکام پاکستان پارٹی کی مرکزی سیکریٹری اطلاعات فردوس عاشق نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں شادی پر 200 تولہ سونا چڑھایا گیاجبکہ بہن کی شادی پر انہوں نے بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن پہناکر بھیجا تھا۔

سوشل میڈیا پر وائرل ایک کلب میں سابق وفاقی وزیر نے دعویٰ کیا کہ انہیں شادی کے وقت 200 تولے سونا چڑھایا گیا تھا۔یہ ہماری روایات ہیں، ہم نے بہن کی شادی پر دی گئی بھینسوں کو بھی سونے کے کنگن ڈال کر بھیجا تھا۔

فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ مجھے سونے سے محبت نہیں ہے، یہی وجہ ہے کہ آپ نے مجھے کبھی سونا پہنے بھی نہیں دیکھا ہوگا، اتنا سونا پہن کر مجھے اپنا آپ کارٹون سا محسوس ہوتا ہے۔

یاد رہے کہ فردوس عاشق اعوان نے اپنے سیاسی کیریئر کا آغاز 1990 میں کیا جب انہوں نے سوسائٹی برائے ہیلتھ اینڈ ڈویلپمنٹ اینڈ ایکسچینج کی بنیاد رکھی اور صحت کی دیکھ بھال کے نظام کو بہتر بنانے پر کام کیا۔

2002 میں مسلم لیگ (ق) کے ٹکٹ پر خواتین کی مخصوص نشست پر قومی اسمبلی کی رکن منتخب ہوئیں، 2008 میں پاکستان پیپلز پارٹی میں شامل ہونے کے بعد این اے 111 سیالکوٹ II سے قومی اسمبلی کی رکن بنیں۔

30 مئی 2017 کو نتھیا گلی میں تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کی، 2018 کے عام انتخابات میں شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم اس وقت کے وزیراعظم عمران خان نے پہلے اپنی معاون خصوصی اور بعد ازاں وزیراعلیٰ پنجاب کی معاون خصوصی مقرر کیا۔

سانحہ نو مئی کے بعد ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے بھی پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے کا اعلان کیا اور استحکام پاکستان پارٹی کا حصہ بن گئیں جہاں انہیں سیکریٹری اطلاعات کا عہدہ دیا گیا۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
پاکستان کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.