نایاب گلابی ڈولفن کی سمندر میں مستیاں ۔۔ پوری دنیا میں چرچے ۔۔ وائرل ویڈیو دیکھیں

image

امریکا کے سمندر میں نایاب نسل کی گلابی ڈولفنز نے لوگوں کو متوجہ کرلیا، ویڈیو پوری دنیا میں وائرل ہوگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق نایاب نسل کی گلابی ڈولفنز کو ریاست لوزیانا کے سمندر میں کھیلتے ہوئے دیکھا گیا ہے جسے ایک مچھیرے نے کیمرے کی آنکھ نے محفوظ کرلیا۔

مچھیرے نے یہ ویڈیو ایک ہفتے قبل بنائی تھی،ا س حوالے سے اس نے بتایا کہ پانی میں معمول سے ہٹ کر کچھ الگ محسوس کیا تو اپنی کشتی کو روک دیا اور لیکن اس کے بعد جب ڈولفن پانی سے باہر آئی تو وہ حیران رہ گیا۔

تھر مین نامی مچھیرے کا کہنا تھا کہ اس علاقے میں ڈولفنز پائی جاتی ہیں لیکن وہ گلابی رنگ کی ڈولفن دیکھ کر دنگ رہ گئے۔

اس حوالے سے آبی حیات کیلئے کام کرنے والے ادارے بلیو ورلڈ انسٹی ٹیوٹ کا کہنا ہے کہ گلابی اور سفید رنگ کی ڈولفنز نایاب ہوتی ہیں لیکن بد قسمتی سے ان کا منفرد رنگ انسانوں کو متوجہ کرلیتا ہے جس کے باعث انہیں قید بھی کرلیا جاتا ہے۔

ویڈیو میں نظر آنے والی نایاب گلابی ڈولفن بھی انسانوں کی وجہ سے معدومی کے خطرات سے دوچار ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts