دوستوں سے غربت کا شکوہ کیا تو ۔۔ نابینا نوجوان کی شادی میں ہزاروں ملکی اور غیر ملکی مہمان کیسے اُمڈ آئے، دوستوں نے ایسا کیا کیا؟

image

اچھے دوست کسی نعمت سے کم نہیں ہوتے، جو برے اور مشکل وقت میں ہی پہچانے جاتے ہیں۔ ایسے ہی کچھ دوست الجزائر سے تعلق رکھنے والے ایک غریب نابینا شخص کے تھے، جنہوں نے اس کے خاص دن کو یاد گار بنا دیا۔

سوشل میڈیا پر الجزائر کی ایک شادی پچھلے دنوں خوب وائرل ہورہی تھی، جس میں ایک غریب نابینا نوجوان کی شادی میں ہزاروں لوگوں نے شرکت کرکے اسے حیران کردیا تھا۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق، الجزائر کے شہر خنشلہ میں ایک نابینا نوجوان شمس الدین المعروف موکا نے غربت اور شادی میں لوگوں کی شرکت نہ کرنے کے حوالے سے اپنے دوستوں سے شکوہ کیا۔

پھر کیا تھا دوستوں نے سوشل میڈیا پر اس کی شادی کا کارڈ پوسٹ کردیا۔ دعوت نامہ انٹر نیٹ پر ڈالنے کی دیر تھی کہ دیکھتے ہی دیکھتے وہ عرب دنیا میں پھیل گیا اور اس کی شادی یادگار بن گئی۔

اس تاریخی شادی میں خنشلہ کے شہریوں کے علاوہ تیونس اور لیبیا سے بھی شہری امڈ آئے تھے۔ اور رپورٹس میں بتایا جارہا ہے کہ، موکا کی شادی میں 10 ہزار سے زائد افراد نے شرکت کی جبکہ 2 ہزار گاڑیاں، 100 موٹر سائیکلز، 50 سے زائد گھڑ سوار اور 100 مختلف میوزیکل بینڈز بھی شریک ہوئے۔

شادی کے تحائف:

شمس الدین نے بتایا کہ، اسے نہ صرف مہنگے بیوٹی سیلون سے تیار کروایا گیا بلکہ شہریوں نے گھر بھی تحائف سے بھر دیا اور کئی نے میرے اور میری بیوی کیلیئے ہنی مون ٹرپ کا بھی انتظام کرلیا ہے۔

شہر میں تہوار کا سماں:

موکا کی شادی سے شہر میں تہوار کا سماں بن گیا تھا، شہری پہلے تو روایتی انداز میں دلہے کو کاندھوں پر اٹھا کر دلہن کے گھر پہنچے پھر مہنگی گاڑی سجا کر دلہے کو اس میں بھی لے جایا گیا۔

اس موقع پر نابینا اور غریب موکا جذباتی ہوگئے اور انہوں نے شادی میں آنے والے سب ہی لوگوں کا دل سے شکریہ ادا کیا۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts