پانی میں تیرتے مینڈک یا کچھ اور؟ ۔۔ ایسی ویڈیو جو آپ کو بھی چکرا کر رکھ دے

image

اکثر کچھ چیزیں انسان کو چکرا کر رکھ دیتی ہیں کیونکہ اچانک دیکھنے پر نظر آنے والی چیزیں حقیقت میں کچھ اور ہی ہوتی ہیں جیسا کہ اس ویڈیو میں اگر آپ پہلی نظر میں دیکھیں تو آپ کو شائد مینڈک لگیں لیکن حقیقت جان کر آپ حیران رہ جائینگے۔

انسٹاگرام پر وائرل اس ویڈیو کو دیکھ کر لگتا ہے کہ چھوٹے لاروا یا مینڈک کے ننھے بچے پانی میں تیر رہے ہیں۔ کیمرہ مین نے بہت بلندی سے یہ ویڈیو ریکارڈ کی ہے اس لئے اگر کوئی بھی یہ ویڈیو دیکھے گا تو پہلی نظر میں دھوکہ کھا جائے گا

دھوکہ دہی بھی ایسی ہے کہ آپ کو ہر جگہ کیڑے یا مینڈک ہی نظر آئیں گے۔ اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ سمجھ جائیں گے کہ اونچائی سے لی گئی ویڈیو کو بنانے کے بعد اس کی رفتار میں تھوڑا سا اضافہ کیا گیا ہے۔اگر آپ ابھی تک اس مسئلے کو حل نہیں کرپائے ہیں تو ہم آپ کو اس کے صحیح جواب سے آگاہ کرتے ہیں۔

یہ ایک ساحل سمندر کا منظر ہے جہاں کنارے پر بہت سارے لوگ بھی بیٹھے ہوئے ہیں اور اگر آپ غور سے دیکھیں تو آپ کو معلوم ہوگا کہ عجیب تیرتی مخلوق دراصل عام انسان ہیں۔

اس ویڈیو کو دیکھ کر اندازہ لگایا جا سکتا ہے کہ یہ ویڈیو کافی اونچائی سے بنائی گئی ہے اور اس کی رفتار بھی بڑھا دی گئی ہے جس کی وجہ سے تیرنے والے لوگ بھی لاروا یا مینڈک کے بچوں کی طرح نظر آرہے ہیں۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts