امریکی ریاست اوکلاہوما میں انسانی دانتوں والی عجیب و غریب مچھلی نے ایک بار پھر دہشت مچادی،تالاب میں نظر آنے کے بعد لوگوں میں خوف کی لہر دوڑی گئی ہے۔
اوکلاہوما میں گیارہ سالہ بچے نے یہ عجیب و غریب مچھلی دیکھی اور جب اس کو پکڑا تو اس کے منہ میں انسانی دانتوں کی طرح دانت دیکھے۔
چارلی نامی بچے نے مچھلی کی تصاویر اور ویڈیو بناکر سوشل میڈیا پر پوسٹ کی ہے اور اسے مارنے کے بجائے دوبارہ پانی میں چھوڑدیا ہے۔
اس مچھلی کا نام پیکوہے جو دانتوں والی ہولناک پیرانا مچھلی کے خاندان سے تعلق رکھتی ہے۔ یہ مچھلی جنوبی امریکہ میں پائی جاتی ہے اور اوکلاہوما کے تالابوں میں بھی ملتی ہے۔ماہرین کے مطابق یہ مچھلیاں کسی بھی جگہ پر زبردستی گھس کر اپنی تعداد بڑھاتی ہیں اس لئے انہیں تلف کرنا ہی بہتر تھا۔
اس حوالے سے مچھلیوں پر ریسرچ کرنے والے مشہورسائنسدان جیریمی ویڈ کا کہنا ہے کہ انسانوں جیسے دانت رکھنے والی یہ مچھلی مردوں کے نازک اعضا پر حملہ کر کے انہیں موت کے گھاٹ اتار دیتی ہے۔
پیکو نامی یہ مچھلی تازہ پانی میں رہتی ہے اور زیادہ ترایما زون کے دریا میں پائی جاتی ہے ۔سائنسدانوں کا کہنا ہے کہ پیکو کے دانت انسانوں جیسے ہیں اور اس کا جبڑا اتنا مضبوط ہے کہ یہ مچھلی اپنے دانتوں سے درختو ں سے گرنے والے سخت پھل بھی آسانی کے ساتھ کھا لیتی ہے