روایتی حریف پاکستان اور انڈیا ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں

image

ایمرجنگ ایشیا کپ کے سیمی فائنلز میں پاکستان نے سری لنکا اور انڈیا نے بنگلہ دیش کو ہرا کر فائنل میں جگہ بنائی ہے۔

جمعے کو کولمبو میں کھیلے گئے سیمی فائنل میں پاکستان نے میزبان سری لنکا کو 60 رنز سے شکست دی۔

پاکستان نے سری لنکا کو 323 رنز کا ہدف دیا، تاہم سری لنکا کی ٹیم 45.4 اوورز میں صرف 262 رنز ہی سکور کر سکی۔

پاکستان کے ارشد اقبال نے 37 رنز دے کر پانچ وکٹیں حاصل کیں اور انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔

 ایمرجنگ ایشیا کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں انڈیا کا ٹاکرا بنگلہ دیش سے ہوا اور اس نے بنگلہ دیش کو 51 رنز سے ہرایا۔

انڈیا نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 211 رنز بنائے لیکن بنگلہ دیش کی ٹیم یہ ہدف پورا نہ کر سکی اور انڈین سپنرز کے سامنے بے بس نظر آئی۔ بنگلہ دیشی ٹیم 160 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔

انڈین بولر نشانت سندھو نے 20 رنز دے کر بنگلہ دیش کے پانچ بیٹرز کو پویلین کی راہ دکھائی، جبکہ یش دھل کے 66 رنز نے انڈیا کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔

ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں اتوار کو پاکستان اور انڈیا کے درمیان مقابلہ ہوگا۔


News Source   News Source Text

مزید خبریں
کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.