خیبرپختونخواہ کے علاقے مانسہرہ میں مون سون کی شدید بارشوں کے بعد سیلاب کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس میں گزشتہ روز 13 اور 14 برس کے دو بچے پانی کے ریلے میں بہہ گئے مگر نعیم الاسلام نامی پولیس کانسٹیبل نے اپنی جان پر کھیل کر دونوں بچوں کو بحفاظت باہر نکال لیا۔ ویڈیو دیکھیں
پولیس کا کہنا ہے کہ دونوں بچے بکریوں کے لیے پتے کاٹنے گئے تھے کہ اچانک کھٹہ کے مقام پر سیلابی ریلے میں پھنس کر ڈوبنے لگے لیکن جیسے ہی پولیس کو اطلاع ملی وہاں پہنچ گئی اور کانسٹیبل نعیم نے جسم پر رسی باندھ کر ریلے میں اتر کر دونوں بچوں کی جان بچا لی۔
سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو تیزی سے مقبول ہورہی ہے اور کے پی کے پولیس کے بروقت اور جراتمندانہ اقدام کو سرہا جارہا ہے۔