اللہ تعالیٰ نے زمین کے اوپر اور نیچے لاتعداد جاندار پیدا کئے ہیں جن میں کئی جانداروں کو دیکھ کر اکثر انسانی عقل دنگ رہ جاتی ہے، ان دنوں سوشل میڈیا پر ایسی ہی ایک مخلوق کے چرچے ہیں جس کو دیکھ کر انسان کیلئے اپنی آنکھوں پر ہی یقین کرنا مشکل ہوجاتا ہے۔
زمین پر پائی جانے والے مخلوقات کے بارے میں تو کافی حد تک معلومات مل چکی ہیں تاہم پانی کے اندر کی دنیا خشکی کی دنیا سے بہت مختلف ہے، جسے اب تک پوری طرح سے دریافت نہیں کیا جاسکا۔
سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو میں ایسی ہی سمندری مخلوق کو دیکھا گیا، کچھ سوشل میڈیا صارفین نے کیکڑے کو کھا جانے والی اس مخلوق کا موازنہ کالے گو سے کیا، جو کیکڑے کو کھا جاتا ہے۔ سیاہ مائع نما شکل سے غیرمعمولی مشابہت کی وجہ سے صارفین اسپائیڈر مین فرنچائز کے اینٹی ہیرو وینم سے موازنہ کررہے ہیں۔
یہ ویڈیو ابھی کی نہیں بلکہ یوٹیوب پر 2021 میں فلپائن میں کرٹ کی باہگ نامی ایک صارف نے پوسٹ کیا تھا تاہم اس پوسٹ نے جون میں ٹویٹر پر دوبارہ سامنے آکر ایک بار پھر ہنگامہ برپا کردیا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کیکڑے کے قریب سیاہ گو نما نرم و ملائم سا مادہ دکھایا گیا ہے جو بظاہر کوئی جاندار نہیں لگتا لیکن جیسے ہی کیکڑا بھاگنے کی کوشش کرتا ہے وہ مخلوق اسے پکڑ لیتی ہے اور آہستہ آہستہ مکمل طور پر کیکڑے کو اپنی لپیٹ میں لے کر کھا جاتی ہے۔
اس ویڈیو کو سوشل میڈیا پر اب تک کروڑوں لوگ دیکھ چکے ہیں اور اس کی شیئرنگ کی وجہ سے ویوز میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ آپ بھی ویڈیو دیکھیں اور بتائیں کہ یہ کونسی مخلوق ہوسکتی ہے۔