انجینیئر کے گھر سے خالی ہاتھ لوٹنے پر چور نے کیا عجیب کام کیا؟ پولیس بھی حیران رہ گئی

image

بھارتی شہر دہلی میں چوری کا ایک دلچسپ اور حیران کن واقعہ سامنے آیا، جو دیکھتے ہی دیکھتے میڈیا پر چھا گیا۔

یہ واقعہ نئی دہلی میں پیش آیا جہاں چور ایک گھر میں چوری کرنے گئے اور گھر میں کچھ بھی نہ پا کر خود ہی پیسے رکھ کر آگئے۔

رپورٹ کے مطابق، نئی دہلی کے روہنی سیکٹر 8 میں ایک گھر میں مبینہ طور پر چور 500 کا نوٹ چھوڑ گئے۔ پولیس نے بتایا کہ چوری کے قابل کچھ بھی نہ ملنے کی وجہ سے چوروں نے یہ کام کیا۔

20 سے 21 جولائی کی درمیانی رات کو پیش آنے والا یہ عجیب واقعہ اس وقت سامنے آیا جب گھر کے مالک نے شکایت درج کرائی۔

اپنی شکایت میں 80 سالہ ریٹائرڈ انجینئر ایم رام کرشنا نے کہا کہ 19 جولائی کی شام کو وہ اپنی بیوی کے ساتھ گروگرام میں رہنے والے اپنے بیٹے سے ملنے گئے تھے۔

21 جولائی کی صبح اسے اپنے پڑوسی کا فون آیا جس میں اسے اپنے گھر میں چوری ہونے کی اطلاع ملی۔ اطلاع ملتے ہی وہ فوری طور پر اپنے گھر پہنچا، جہاں اس نے مین گیٹ کا تالا ٹوٹا ہوا پایا۔

بزرگ شخص نے پولیس کو بتایا کہ، جب وہ اندر گیا تو اسے معلوم ہوا کہ چور کچھ بھی چرا کر نہیں لے گئے البتہ اسے مین گیٹ کے قریب 500 روپے کا نوٹ پڑا ہوا ملا۔

اس نے پولیس کو مزید بتایا کہ، اس نے اپنے گھر میں کوئی قیمتی سامان نہیں رکھا ہوا تھا۔

اس کی شکایت کی بنیاد پر، پولیس نے تعزیرات ہند کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا اور چوروں کو پکڑنے کی تلاش شروع کردی۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts