ایمرجنگ ایشیا کپ فائنل: پاکستان کی انڈیا کو 128 رنز سے شکست

image
ایمرجنگ ایشیا کپ کے فائنل میں پاکستان نے انڈیا کو 128 رنز سے شکست دے دی ہے۔

اتوار کو کولمبو میں ہونے والے میچ میں انڈین ٹیم 353 رنز کے تعاقب میں 40 ویں اوور میں 224 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔ ابھشیک شرما 61 اور یش ڈھل 39 رنز بنا کر نمایاں رہے۔

پاکستان کی جانب سے سفیان مقیم نے تین جبکہ محمد وسیم، مہران ممتاز اور ارشد اقبال نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔

انڈیا نے ٹاس جیت کر پہلے بولنگ کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد پاکستان نے مقررہ 50 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 352 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے طیب طاہر نے 71 گیندوں پر 12 چوکوں اور چار چھکوں پر 108 رنز بنائے۔

طیب طاہر کے علاوہ صاحب زادہ فرحان نے 65 جبکہ صائم ایوب نے 59 رنز سکور کیے۔

Enjoy the Tayyab Tahir blitz at Premadasa. pic.twitter.com/3zfUjc4ptk

— Shafqat Shabbir (@Chefkat23) July 23, 2023

انڈیا کی طرف سے بولنگ کرتے ہوئے راج وردھن ہنگرگیکر اور ریان پراگ نے دو دو وکٹیں حاصل کیں جبکہ ہرشت رانا، مانوؤ سُوتھر اور نشانت سندُھو نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔

خیال رہے ایمرجنگ ایشیا کپ میں شامل ٹیمیں ’اے ٹیم‘ کی حیثیت سے کھیل رہی ہیں۔


News Source   News Source Text

کھیلوں کی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts