چوروں کو رشوت لے کر چھوڑنے پر بھارت میں پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف دھرنا دے دیا، سکھ جیت سنگھ کے بس کے سامنے لیٹنے کی وجہ سے ٹریفک جام ہوگیا۔
بھارتی صوبہ پنجاب کی ریاست جالندھر میں سکھ جیت سنگھ نامی پولیس اہلکار نے اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کے خلاف دھرنا دیا اور جالندھر ہائی وے بند کرکے بس کے آگے لیٹ کر احتجاج کیا۔
احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار سکھ جیت سنگھ کا کا کہنا تھا کہ اس نے کچھ دن پہلے ہی ملزم کو ایک کیس میں پکڑا تھا جس کے بعد اسے بھوگپور تھانے لے جایا گیا تاہم ساتھی اہلکاروں نے اسے رشوت لے کر چھوڑ دیا۔
پولیس اہلکاروں نے سکھ جیت سنگھ کو منانے کی کوشش لیکن ناراض اہلکار نے کسی کی نہ سنی۔سکھ جیت سنگھ کا کہنا تھا کہ میں چور کو پکڑتا ہوں اور ساتھی رشوت لے کر چھوڑ دیتے ہیں۔
ہائی وے پر دھرنا دینے والے اہلکار کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں اس کو سڑک پر لیٹ کر دھرنا دیتے دیکھا جاسکتا ہے اور اپنے ہی تھانے کے اہلکاروں کی رشوت سے متعلق بتایا جارہا ہے۔احتجاج کرنے والے پولیس اہلکار کو ساتھی ہائی وے سے ہٹنے کا کہتے رہے لیکن وہ نہیں ہٹا۔