سڑکوں پر خرگوش ۔۔ گھروں میں خرگوش ۔۔ دیکھیں کیسے معصوم سے خرگوشوں نے لوگوں کا جینا محال کردیا؟

image

امریکا میں ننھے معصوم خرگوشوں نے آبادی پر دھاوا بول دیا، مقامی افراد پریشان ہوکر خرگوشوں کو مارنے کی ترکیبیں سوچنے لگے، کئی خرگوشوں کو پکڑ کر محفوظ مقام پر منتقل کردیا گیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق فلوریڈا کے قصبے ولٹن مینرز میں سڑکوں اور گھروں کے باہر گھومتے خرگوش نظرآرہے ہیں، ایسا لگتا ہے کہ انہیں کسی نے یہاں چھوڑ دیا ہے۔

مقامی افراد کا کہنا ہے کہ ابتداء میں خرگوشوں کی تعداد کم تھی جس کی وجہ سے کسی نے توجہ نہیں دی لیکن اب یہ خرگوش بڑھ کر 100 سے زائد ہو چکے ہیں جو پریشانی کا باعث بن رہے ہیں اور اس وقت قصبے میں موجود خرگوش ایک سے دوسری جگہ پر بھاگتے نظر آتے ہیں۔

چھوٹے علاقے میں اتنی تعداد میں خرگوش عوام کےلئے مسائل پیدا کر رہے ہیں اور گھروں میں گھسنے کے علاوہ سڑکوں پر بھی لوگوں کیلئے پریشانی کا سبب بن رہے ہیں۔

قصبے کے کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ ان جانوروں کو آزادانہ گھومنے پھرنے دیا جائے اور مارا نہ جائے۔ کچھ لوگوں نے کہا ہے کہ وہ ان خرگوشوں پر اپنے پالتو سانپ چھوڑ دیں گے جو انہیں نوالہ بنا لیں گے۔ یا پھر انہیں گولی مار دی جائے۔

اس حوالے سے مکینوں کا کہنا ہے کہ محکمہ جنگلی حیات کو اس ضمن میں اپنا کردار ادا کرنا چاہیے جبکہ جانوروں کو بچانے والی ایک تنظیم نے اب تک 19 خرگوشوں کو پکڑ کر انہیں محفوظ مقام پر منتقل کردیا ہے۔


About the Author:

Arooj Bhatti is a versatile content creator with a passion for storytelling and a talent for capturing the human experience. With a several years of experience in news media, he has a strong foundation in visual storytelling, audio production, and written content.

مزید خبریں
عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.