شادی میں دلہا دلہن اپنی شاندار تصاویر اور خوبصورت فوٹو سیشن کے لئے کافی پرجوش نظر آتے ہیں لیکن روس کی اس دلہن نے تو حد ہی کردی۔ فوٹو سیشن کے دوران جیسے ہی اپنے ملک کے صدر ولادیمیر پیوٹن دکھائ دیے تو دلہن نے ان سے ساتھ میں تصویر کھنچوانے کی فرمائش کردی۔ پھر کیا ہوا؟ دیکھیں
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ دلہن کی جانب سے ساتھ تصویر کھنچوانے کی فرمائش ہر صدر پیوٹن نے اس نوبیاہتا جوڑے کے ہمراہ تصویر بنوائی جس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے۔ جبکہ دلہا دلہن کو بھی پیوٹن کی سیکیورٹی میں دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں صدر پیوٹن کو خوشگوار موڈ میں باتیں کرتے اور تصویر کھنچواتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے جبکہ سوشل میڈیا پر یہ ویڈیو اس وقت کافی مقبول ہے۔