یہ میرا فرض ہے، کام میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی ۔۔ لیڈی کانسٹیبل نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے ہی والد کا چالان کر دیا

image

آج بھی اس دنیا میں اپنی ذمہ داری پوری کرنے والے لوگ موجود ہیں۔ ایک ایسی ہی خاتون کے بارے میں ہماری ویب ڈاٹ کام میں آپ کو بتانے جا رہے ہیں جنہوں نے اپنے کام سے اعلیٰ مثال قائم کردی ہے۔

تلونڈی کے علاقے میں پٹرولنگ پولیس کوڑے سیال کی خاتون کانسٹیبل سمیرا نے ہیلمٹ نہ پہننے پر اپنے والد کا ہی چالان کر دیا۔

غیر ملکی ذرائع کے مطابق کانسٹیبل سمیرا نے اس عمل سے فرض شناسی کی مثال قائم کرتے ہوئے اپنی ذمہ داری کو پورا کیا۔ لیڈی کانسٹیبل کی فرض شناسی پر عوامی و سماجی حلقے انہیں داد دینے پر مجبور ہوگئے ہیں۔

گزشتہ روز پٹرولنگ پولیس ٹیم کوڑے سیال نے شہریوں کو ہیلمٹ کی افادیت اور ہیلمٹ نہ پہننے کے نقصانات سے متعلق آگاہ کیا تھا۔

اس موقع پر اخبار ہو انٹرویو دیتے ہوئے کانسٹیبل سمیرا کا کہنا تھا کہ قانون سب کے لئے یکساں ہے، کوئی اس سے بالاتر نہیں، فرض شناسی میں رشتے رکاوٹ نہیں بننے دوں گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہیڈ انجری سے موت واقع ہونے کا بہت زیادہ خدشہ ہوتاہے، شہری ہیلمٹ سمیت ٹریفک قوانین کی پاسداری یقینی بنائیں۔


About the Author:

Zain Basit is a skilled content writer with a passion for politics, technology, and entertainment. He has a degree in Mass Communication and has been writing engaging content for Hamariweb for over 3 years.

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts