بھارت کا ایک شہری سیلابی ریلے میں بہہ کر دریائے ستلج سے پاکستان پہنچ گیا ہے۔ پاکستانی پولیس کا کہنا ہے کہ بوڑھا شخص قوت سماعت اور گویائی سے محروم ہے اس لئے اپنا نام وغیرہ بھی نہیں بتا سکتا البتہ اس کے ہاتھ پر ایک واضح نشان موجود ہے۔
پولیس تحفظ مرکز قصور کے مطابق انہیں اس شخص نے اشاروں کی زبان میں سمجھایا کہ وہ پانی میں بہہ کر پاکستان آگیا ہے اور اس کا تعلق بھارت سے ہے۔ پولیس نے ابتدائی معلومات کے بعد اس شخص کو ایدھی منتقل کردیا ہے۔
انسانی ہمدردی کی بنیاد پر بھارتی شہری کو کھانا اور کپڑے وغیرہ فراہم کردیے گئے ہیں اور اس کے متعلق معلومات حاصل کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔