کتے کی شادی پر 13 ہزار ڈالر خرچ۔۔ غریب ملک میں ہونے والی مہنگی شادی پر عوام شدید ناراض ہوگئی

image

آج کل مہنگائی کے اس دور میں جہاں انسانوں کو شادی کرنے سے اس پر ہونے والے خرچوں کے بارے میں سوچنا پڑتا ہے وہیں انڈونیشیا کے ایک خاندان نے اپنے کتوں کی شادی پر 13 ہزار ڈالر خرچ کردیئے۔

غیر ملکی رپورٹ کے مطابق، 14 جولائی کو، جوجو اور لونا نامی کتے اور کتیا کی شمالی جکارتہ کے ایک ڈاگ پارک میں شادی ہوئی۔ ان کے مالکان نے مبینہ طور پر اس شادی کے لیے 200 ملین انڈونیشئین روپے (تقریباً 13,300 ڈالر) خرچ کئے۔

ویلنٹائن چندرا اور اندرا رتناساری نامی خواتین نے روایتی جاوانی لباس خاص طور پر اپنے پیارے پالتو جانوروں کے لیے تیار کروایا تھا اور شاندار طریقے سے ان کی اینڑی ہوئی۔

شادی کی ویڈیوز کو بڑے پیمانے پر آن لائن شیئر کیا گیا، جس پر 4.2 ملین سے زیادہ ویوز اور 439,000 سے زیادہ لائکس ملے۔ جیسے ہی اس کی خبریں اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئیں عوام نے اس پر شدید ناراضگی کا اظہار کیا اور یوں عوامی غم و غصے کی ایک لہر ملک بھر میں دوڑ گئی۔

خطیر رقم خرچ کرنے والے اس خاندان پر عوام نے شدید ردِ عمل ظاہرکیا ہے کیونکہ یہ شادی ایک ایسے ترقی پذیر ملک میں کی گئی ہے جہاں امیر و غریب کا فرق بڑھتا جارہا ہے اور عوام تیزی سے خطِ غربت میں جارہے ہیں۔

عوامی تنقید اور دباؤ کے بعد کتیا کی مالکن اندرا نے ایک پریس کانفرنس کی اوعر اس میں کہا کہ وہ جاوا تہذیب اور دیگر عوام سے معافی چاہتی ہیں کہ ان کے جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ جبکہ کتے کے مالک ویلنٹائن کا کہنا تھا کہ اس شادی کا مقصد انڈونیشیائی کلچر کو فروغ دینا تھا، اسکے علاوہ کچھ نہیں۔


About the Author:

عالمی خبریں
مزید خبریں

Meta Urdu News: This news section is a part of the largest Urdu News aggregator that provides access to over 15 leading sources of Urdu News and search facility of archived news since 2008.

Get Alerts